(ویب ڈیسک)گرمی کے موسم میں اے سی استعمال کرنے والوں کے لئے اہم خبر آگئی، اگر آپ AC کو استعمال کرتے ہیں تو تھرمو اسٹیٹ کو نظرانداز مت کریں۔
تفصیلات کےمطابق مہنگائی میں کمی کی بجائے روز اضافہ ہورہا ہے ، بجلی کی یونٹس بھی بڑھ رہے ہیں اور اگر آپ AC کے چلنے سے بھی بل میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے، اے سی کے استعمال میں بجلی کے بل کو کم کرنے کے لئے اس کو ایک مخصوص درجہ حرارت پر استعمال کریں، موسم گرما کے لیے اے سی کا ایک مخصوص درجہ حرارت بجلی کے بل میں بچت کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
امریکی محکمہ توانائی کے مطابق موسم گرما میں خود کو ٹھنڈا رکھنے کے ساتھ ساتھ بجلی کے بل میں کمی لانے کے لیے اے سی کے درجہ حرارت کو ہر ممکن حد تک زیادہ رکھیں،یو ایس انوائرمنٹل پروٹیکیشن ایجنسی اور امریکی محکمہ توانائی کے مطابق دن کے اوقات میں گھروں کے اندر اے سی کا درجہ حرارت 26 سینٹی گریڈ رکھنا بہترین ہوتا ہے،اسی طرح رات کو سوتے وقت اے سی کو 28 ڈگری سینٹی گریڈ پر چلانا بہترین ہوتا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ بچت ہو سکے۔
ماہرین کے مطابق اے سی کو روزانہ 8 گھنٹے تک باہر کے درجہ حرارت سے 7 سے 10 ڈگری کم پر چلانے سے سالانہ بنیادوں پر بجلی کے بل میں 10 فیصد تک کمی آتی ہے،لوگوں میں یہ غلط فہمی عام ہے کہ اے سی کو 16 یا 18 ڈگری پر چلانے سے گھر زیادہ تیزی سے ٹھنڈا ہوتا ہے۔
مگر ایسا نہیں ہوتا بلکہ اس کے نتیجے بجلی کے بل میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے،اس کے مقابلے میں گرم موسم میں اے سی کو زیادہ درجہ حرارت پر چلانے سے گھر میں گرمی کی شدت نمایاں حد تک گھٹ جاتی ہے جس سے بجلی کے بل میں کمی آتی ہے۔
Source link