انجری کا شکار ہونے والے قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی نیوزی لینڈ کے خلاف باقی میچز میں کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ اسکین رپورٹ کی روشنی میں ہوگا۔
ہیمسٹرنگ انجری کے شکار وکٹ کیپر بیٹسمین محمدرضوان نیوزی لینڈ کے خلاف باقی میچز میں دستیاب ہونگے یا نہیں اس کا فیصلہ انجری کے اسکین ٹیسٹ آنے کے بعد ہوگا۔
قومی ٹیم کے ترجمان کے مطابق محمد رضوان کے اسکین ٹیسٹ کر لئے گئے ہیں جس کی رپورٹ منگل کو موصول ہوگی۔
رپورٹ کی روشنی میں میڈیکل بورڈ ان کے کھیلنے یا آرام بارے فیصلہ کرے گا۔
ذرائع کے مطابق محمد رضوان کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے باقی دو میچز میں آرام دیا جائے گا تاکہ وہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے پہلے اور بالخصوص آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلئے فٹ ہوکر دستیاب ہوں۔