مداح کی گلوکارہ گل پانڑا کے گھر میں گھسنے کی کوشش ملزم گرفتار-اردو نیوز اپڈیٹ

مداح کی گلوکارہ گل پانڑا کے گھر میں گھسنے کی کوشش ملزم گرفتار-اردو نیوز اپڈیٹ



پشاور: معروف پشتو گلوکارہ گل پانڑا کے گھر میں گھسنے کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار ہو گیا۔ 

 تھانہ شرقی پولیس کے مطابق عبداللہ نامی شخص کیخلاف گل پانڑا کے بھائی صدام حسین کی مدعیت میں ایف آئی آر در ج کی گئی ہے۔

مقدمے کے مطابق فین پہلےبھی کئی بارگل پانرہ کےگھرداخلے کی کوشش کرچکا ہے۔ مداح کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ پہلے بھی گل پانرہ کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کر چکا ہے۔

مقدمہ میں موقف اختیار کیا گیا ہے، کہ گزشتہ روزعبداللہ نامی فین نےزبردستی گھر میں داخل ہونےکی کوشش کی ہے۔

جبکہ مقدمے میں مداح کے خلاف الزام عائد کیا گیا ہے کہ گھروالوں کےروکنےپرانہیں مارنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عبداللہ اس سے قبل بھی دو مرتبہ قبل گرفتار کیا جاچکا ہےدونوں مرتبہ ملزم کو بھائیوں کی ضمانت پر پولیس نے چھوڑا ہے

پولیس نے درج مقدمے کی ایف آئی آر میں 506 اور 452 کی دفعات شامل کر لی ہیں۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *