رینجرز اور پولیس نے لیاری سے دو بھتہ خور گرفتار کرلیے -اردو نیوز اپڈیٹ

رینجرز اور پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن میں لیاری سے دو انتہائی مطلوب ملزم گرفتار کرلیے ہیں۔ رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے ملزمان کا تعلق لیاری کے وصی اللہ لاکھو گروپ سے ہے۔ دونوں ملزم بھتہ وصولی میں ملوث رہے ہیں۔

عبدالمبین اور زین العابدین عرف زین کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔ دونوں ملزمان نے 2023 میں مجرمانہ سرگرمیوں کا آغاز کیا گیا تھا۔ انہوں نے کھارادر، سٹی ایریا اور لیاری میں متعدد تاجروں کو بھتے کی پرچیاں دیں۔ ملزمان دھمکی آمیز پیغامات دینے میں ملوث ہیں۔

رینجرز کے ترجمان کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائمز کے علاوہ اسلحے کی خرید و فروخت میں بھی ملوث رہے ہیں۔ ملزمان نے بھتہ نہ دیے جانے پر کھارادرمیں فائرنگ بھی کی تھی۔ اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوئی تھی۔

معلوم ہوا ہے کہ وصی اللہ لاکھو بھتہ وصولی کے لئے بیرون ملک سے گروپ چلارہا ہے۔ وہ بھتہ وصولی کے حوالے سے ہدایات جاری کرتا ہے۔

رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں ملزمان کو اسلحے سمیت پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *