سیف علی خان کی 25 سالہ قانونی جنگ میں فتح بھوپال کی زمین پر ملکیت بحال

سیف علی خان کی 25 سالہ قانونی جنگ میں فتح بھوپال کی زمین پر ملکیت بحال

سیف علی خان کی 25 سالہ قانونی جنگ میں فتح بھوپال کی زمین پر ملکیت بحال

ویب ڈیسک: بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار سیف علی خان اور پٹودی خاندان نے بھوپال میں واقع اپنی موروثی زمین سے متعلق طویل قانونی جنگ میں فیصلہ اپنے حق میں حاصل کر لیا ہے، جس کے بعد تقریباً 25 سال پرانا تنازع اپنے منطقی انجام کو پہنچا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، اس زمین کی مالیت تقریباً 16 ہزار کروڑ بھارتی روپے (1.6 ارب ڈالر) ہے۔ ضلعی عدالت نے نیاپورہ بھوپال میں واقع 16.62 ایکڑ اراضی پر پٹودی خاندان کی ملکیت کو بحال کرنے کا فیصلہ سنایا، جس کے بعد سیف علی خان، ان کی والدہ شرمیلا ٹیگور اور ان کی بہنوں کے حق میں ایک بڑا قانونی فیصلہ آیا۔

یہ زمین 1998 سے عدالتی تنازع کا شکار تھی، جب عقیل احمد اور دیگر افراد نے دعویٰ کیا کہ یہ جائیداد پٹودی خاندان کی ملکیت نہیں ہے۔ مدعی نے مؤقف اختیار کیا کہ 1936 میں نواب حمید اللّٰہ خان نے یہ زمین ان کے اجداد کو تحفے میں دی تھی، اس لیے وہ اس کے مالک ہیں۔

تاہم، عدالت نے مدعی کی طرف سے پیش کردہ شواہد کو ناکافی اور غیر معتبر قرار دیا۔ عدالت نے تفصیل سے ریکارڈ کا جائزہ لے کر قرار دیا کہ زمین کی منتقلی یا تحفے سے متعلق کوئی قابلِ تصدیق دستاویزات موجود نہیں ہیں، جس پر دعویٰ مسترد کر دیا گیا۔

عدالتی فیصلے کے بعد پٹودی خاندان کی 16.62 ایکڑ زمین پر قانونی طور پر ملکیت دوبارہ تسلیم کر لی گئی ہے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *