پاکستان پیپلز پارٹی نے آج (جمعرات) مئی کو ’’یوم تشکر و یوم فتح‘‘ منانے کا اعلان کردیا۔
وزیر بلدیات سندھ اور صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے آج یوم تشکر و یوم فتح کے حوالے سے ریلیوں اور نشان پاکستان سی ویو پر منعقدہ تقریب کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔
سعید غنی نے کہا کل شام چھ بجے نشان پاکستان سی ویو کے مقام پر بھارت کو عبرتناک شکست دینے اور پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے معروف گلوکار ملی نغمے پیش کریں گے آتش بازی کا مظاہرہ ہوگا۔
انہوں نے پیپلزپارٹی کے تمام کارکنان اور منتخب نمائندوں سے ریلی کی صورت میں سی ویو پہنچے کی اپیل کی ہے۔
وزیربلدیات سندھ اور صدر پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا کہ تمام کارکنان اورمنتخب نمائندوں سے گزارش ہے کہ ریلیوں ہمراہ سی ویو پہنچیں اور بھارت کو عبرتناک شکست دینے پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کریں۔
سعید غنی نے مزید کہا کہ ہمارا فرض ہے جن جوانوں نے ملک کیلئے جانیں دائو پرلگا کر دشمن کو شکست دی ان کیلئے اکھٹے ہوں۔