لاہور : پاکستانی اداکار شہریار منور کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔ حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک شوبز میگزین کی جانب سے شہریار کی ڈھولکی کی ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں وہ ماہین صدیقی کے ہمراہ موسیقی کا لطف اٹھاتے نظر آ رہے ہیں۔ شہریار منور اس موقع پر براؤن رنگ کا کرتا پہنے ہوئے ہیں، جبکہ ماہین صدیقی پیلے رنگ کے سوٹ میں ملبوس اور بالوں میں گجرے لگائے گانے گاتی ہوئی خوشگوار ماحول کا حصہ بن رہی ہیں۔
اس سے قبل، شہریار منور نے ایک وائرل انٹرویو میں اپنی شادی سے متعلق انکشاف کیا تھا کہ ان کی شادی رواں ماہ ہی ہونے والی ہے۔ صحافی کے سوال پر کہ آیا ان کی اہلیہ کا تعلق شوبز سے ہے، شہریار نے اس کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ “بالکل نہیں”۔یہ بات بھی یاد رہے کہ شہریار منور نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ماہین صدیقی کے لیے “جان” کے لفظ کا استعمال کیا تھا، جس کے بعد ان دونوں کا نام ایک ساتھ جوڑا جانے لگا تھا۔ اب شادی کی تقریبات کی ویڈیوز نے اس جوڑی کی تصدیق کر دی ہے۔