منصب سنبھالنے تک اسرائیلی یرغمالی رہا نہ ہوئے تو قیامت ٹوٹے گی، ٹرمپ کی دھمکی

منصب سنبھالنے تک اسرائیلی یرغمالی رہا نہ ہوئے تو قیامت ٹوٹے گی، ٹرمپ کی دھمکی

منصب سنبھالنے تک اسرائیلی یرغمالی رہا نہ ہوئے تو قیامت ٹوٹے گی، ٹرمپ کی دھمکی

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ منصب سنبھالنے تک اسرائیلی یرغمالی رہا نہ ہوئے تو قیامت ٹوٹے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ کے بارے میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ہوئی گفتگو کے بارے میں بتایا کہ نیتن یاہو سے کہا ہے میں 20 جنوری کو آجاؤں گا اس معاملے کو پھر دیکھیں گے۔

فلوریڈا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترمپ نے ایک مرتبہ پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ حماس کو کہہ چکا ہوں اگر 20 جنوری تک میرے صدارتی منصب سنبھالنے سے قبل اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا تو ان پر قیامت ٹوٹ پڑے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صدارتی منصب سنبھالنے تک جنگ بندی کا معاہدہ نہیں ہوتا تو جو ہوگا قطعی خوشگوار نہیں ہوگا۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین جنگ روکنے کیلئے روسی صدر پیوٹن اور یوکرینی صدر سے بات کروں گا، یہ جنگ بھی اب ختم ہونی چاہیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے قبضے میں آنے والے یوکرینی علاقوں کے بارے میں کہا کہ کشیدگی کا شکار سرزمین پر زیادہ تر علاقے ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں اور انہیں بحال ہونے میں ایک صدی لگ جائے گی۔ متنازع علاقوں میں اب کوئی شہر باقی نہیں بچا، کوئی ایک عمارت بھی صحیح حالت میں موجود نہیں اور بس ملبے کا ڈھیر ہیں۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *