سابق وفاقی وزیر مسلم لیگ ن-اردو نیوز اپڈیٹ

لاہور: سابق وزیر چودھری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ گندم بحران کے معاملات کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن عادی مجرم ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں میں گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات سب کے سامنے ہیں، فیض آباد دھرنےسمیت دیگر واقعات میں کیا ہوا وہ سب کو پتہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ گندم کے موجودہ بحران میں ن لیگ کی حکومت برابرکی ذمہ دار ہے، میں نے خود اس سے پہلے گندم اسکینڈل کی تحقیقات کی ہیں ، پہلے گندم کے اسکینڈل میں بھی حکومت ملوث تھی اور اب بھی ملوث ہے ۔

دانیال عزیز  کامزید  کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں سب سے زیادہ مارچ کے مہینے میں گندم درآمد کی گئی ہے۔

خیال رہے سرکاری دستاویزات کے مطابق،  10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی سمری شہباز شریف کی پی ڈی ایم حکومت میں سامنے آئی اور 13 جولائی2023 کو فوڈ سکیورٹی کے وزیر نے10 لاکھ ٹن گندم کی سرکاری طور پر خریدنے کی سمری منظور کی اور گندم کو اسٹریٹجک ذخائر کے طور  پر لانے کا فیصلہ ہوا مگر  8  اگست 2023 کو ای سی سی نے سمری کو مؤخر کردیا۔

نگران حکومت میں یکم ستمبر2023 کو سمری وزیر اعظم ہاؤس بھیجی گئی اور 4 ستمبر 2023 کو  وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ  نے بطور فوڈ سکیورٹی وزیر سمری کی منظوری دی۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *