ریکھا ہم جنس پرست ہیں؟ بھارتی رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا

ریکھا ہم جنس پرست ہیں؟ بھارتی رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا

ریکھا ہم جنس پرست ہیں؟ بھارتی رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ ریکھا کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے ایسا انکشاف کر دیا کہ ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

ایک بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ریکھا جو کہ اپنی دلکشی اور ٹیلنٹ کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، اداکارہ کے اب تک شادی نہ کرنے کی بڑی وجہ سامنے آئی ہے۔

اداکارہ ریکھا سنہ 1960 کی دہائی کے آخر میں اداکاری کا آغاز کر کے مداحوں کے دلوں میں تیزی سے گھر کر گئیں۔ اس نے تیلگو فلموں سے کیرئیر کی شروعات کی اور پھر 1970 میں فلم ساون بھادوں سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ ان کی پہلی بالی ووڈ فلم بہت کامیاب رہی جس کے بعد انہوں نے اپنے کیرئیر میں کئی شاندار فلمیں بالی ووڈ کو دیں۔

ریکھا کی ذاتی زندگی خاص طور پر بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے ساتھ ان کے گہرے تعلق کی وجہ سے لائم لائٹ کا حصہ رہی ہے۔ بعد ازاں ریکھا نے بزنس مین مکیش اگروال سے شادی کی لیکن پھر شادی کے صرف سات ماہ بعد ہی مکیش اگروال نے اپنی جان لے لی۔ تب سے ریکھا غیر شادی شدہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شوہر کی موت کے بعد ریکھا اپنی خاتون منیجر فرزانہ سے کافی کلوز ہوگئیں، بھارتی میڈیا نے بتایا کہ ان کے درمیان بہت خاص اور گہرا تعلق تھا جس نے بہت سے لوگوں کو حیران کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فرزانہ ریکھا کے لیے بہت خاص ہیں۔ خصوصی تقریبات میں شرکت کے دوران بھی وہ ہمیشہ ریکھا کے ساتھ دکھائی دیتی ہیں۔

اگرچہ فرزانہ کا تفریحی صنعت سے براہ راست تعلق نہیں ہے، لیکن ان کے والد ایک پروڈکشن کنٹرولر تھے، اور وہ خود ڈائریکٹر بننے کی خواہشمند تھیں۔

ریکھا اور ان کی موجودہ منیجر فرزانہ کی ملاقات ایک فلم کے سیٹ پر ہوئی، جس کے بعد ریکھا نے ان کی خدمات حاصل کیں۔ 30 سال گزر جانے کے باوجود فرزانہ اداکارہ کے ساتھ مل کر کام کرتی رہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ جب فرزانہ کی والدہ بیمار تھیں تو فرزانہ دن میں ان کی دیکھ بھال کرتیں اور رات میں ریکھا کے ساتھ وقت گزارتیں۔ فرزانہ کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ ریکھا سے بہت زیادہ متاثر ہیں اور انہوں نے اپنی زندگی ریکھا کے لیے وقف کر رکھی ہے۔ ریکھا کی منیجر فرازنہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اداکارہ کا سایہ بن کر ان کے ساتھ رہتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ مطابق دونوں شخصیات کے درمیان نزدیکیاں بڑھنے سے سوشل میڈیا پر تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ اپنی منیجر کے ساتھ خصوصی تعلقات پر اداکارہ پر ہم جنس پرستی جیسے الزامات کا بھی سامنا ہے۔

ریکھا اور فرزانہ کے تعلقات کے بارے میں قیاس آرائیاں اس وقت شروع ہوئیں جب ایک بھارتی صحافی یاسر عثمان نے مبینہ طور پر رپورٹ کیا کہ دونوں رومانوی تعلق میں ملوث ہیں۔ یہ خبر تیزی سے وائرل ہو گئی اور قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوا۔

تاہم یاسر عثمان نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ”لیو ان“ جیسی اصطلاحات استعمال کرنے سے گریز کریں۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *