بائیو ماس : پاکستان ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم آج ایشیا کپ میں گروپ اے کا دوسرا اور آخری میچ نیپال کے خلاف کھیلے گی۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کی قیادت کپتان ضوفشاں ایاز کریں گی۔
یہ میچ بائیو ماس کرکٹ اوول گراؤنڈ میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔یاد رہے کہ پاکستان کا پہلا میچ بھارت کے خلاف تھا، جس میں بھارت نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔