“میں خود پنجابی ہوں اور پنجاب سے محبت کرتی ہوں”،بشری انصاری کی   پنجاب میں پروفیشنل ازم کی کمی سے متعلق وضاحت

“میں خود پنجابی ہوں اور پنجاب سے محبت کرتی ہوں”،بشری انصاری کی   پنجاب میں پروفیشنل ازم کی کمی سے متعلق وضاحت



“میں خود پنجابی ہوں اور پنجاب سے محبت کرتی ہوں”،بشری انصاری کی   پنجاب میں پروفیشنل ازم کی کمی سے متعلق وضاحت

کراچی: معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے پنجاب میں پروفیشنل ازم کی کمی سے متعلق اپنے حالیہ بیان پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد پنجاب یا پنجابی قوم کو نشانہ بنانا نہیں تھا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ان کا اشارہ شوبز انڈسٹری کے افراد کے رویوں کی طرف تھا، نہ کہ پورے صوبے یا قوم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ “میں خود پنجابی ہوں اور پنجاب سے محبت کرتی ہوں،” بشریٰ انصاری نے وضاحت دیتے ہوئے کہا۔

بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں “پنجاب میرا پیار” لکھا ہوا تھا، تاکہ اپنے مداحوں اور پیروکاروں کو یہ پیغام دے سکیں کہ ان کا دل پنجاب کے ساتھ ہے۔

یاد رہے کہ چند دن قبل بشریٰ انصاری نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگرچہ ان کی پیدائش پنجاب میں ہوئی اور بچپن لاہور میں گزرا، لیکن ان کی پیشہ ورانہ تربیت کراچی میں ہوئی۔ ان کے مطابق، کراچی کی فلم اور ڈراما انڈسٹری میں کام کرنے کی آزادی اور مواقع انہیں زیادہ ملے، جس کا اثر ان کی پیشہ ورانہ زندگی پر پڑا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ لاہور میں رہ کر کام کرتیں تو اتنا کچھ نہ سیکھ پاتیں۔

بشریٰ انصاری نے اپنے سینئر اداکاروں روبینہ اشرف اور صبا حمید کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کئی دوستیں بھی لاہور چھوڑ کر کراچی آئی ہیں اور یہاں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجابی زبان میں ادب کے اصولوں کے مطابق “یا” اور “آپ” کا استعمال کیا جاتا ہے، اور “تم” کا استعمال نہیں کیا جاتا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *