آئی پی ایل، دہلی میں میچ کے دوران گیند منہ پر لگنے سے تماشائی زخمی -اردو نیوز اپڈیٹ

ہفتے کو دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں انڈین پریمیر لیگ کے ایک میچ کے دوران ٹِم ڈیوڈ نے کئی چھکے مارے۔ ٹِم ڈیوڈ نے ایک چھکا ایسا بھی مارا کہ گیند اسٹینڈ میں بیٹھے ہوئے تماشائی کے منہ پر لگی اور وہ شدید زخمی ہوگیا۔

دہلی کیپٹلز اور ممبئی انڈینز کے درمیان کھیلے گئے اس میچ میں ممبئی انڈینز کو 10 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انڈین پریمیر لیگ 2024 کے دوران بڑے اسکور بن رہے ہیں، چھکے لگ رہے ہیں اور گیند کئی بار اسٹینڈز میں گم ہوچکی ہے۔

ہفتے کو پہلے کھیلتے ہوئے دہلی کیپٹلز نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز اسکور کیے۔ ممبئی انڈینز کا اسکور 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز رہا۔

ممبئی انڈینز کی اننگز کے دوران چودھویں اوور میں فاسٹ باؤلر خلیل احمد کی پانچویں گیند پر ٹِم ڈیوڈ نے مڈ وکٹ پر چھکا مارا۔ اسٹینڈ میں ایک تماشائی نے گیند کو کیچ کرنے کی کوشش کی تاہم آخری لمحے میں اس کا اندازہ غلط ثابت ہوا اور گیند منہ پر آ لگی۔ اُسے طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسٹیڈیم سے باہر لے جایا گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *