بھارتی ریاست پونے میں ایک گائے نے سب کو حیران کردیا ۔ صبر سے ٹریفک لائٹ کے سبز ہونے کا انتظار کرتی گائے نے سن کو حیران کر دیا۔
ٹریفک سگنل سبز ہونے کے لیے گاڑی اور موٹر سائیکل کے ساتھ انتظار کرنے والی ایک گائے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین میں کھلبلی مچادی ہے۔
پونے پولیس انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ٹریفک اسٹاپ پر ایک غیر معمولی منظر دکھایا گیا ہے۔ پونے پولیس نے کیپشن میں لکھا کہ متوجہ ہوجائیں سرخ بتی پر آگے مت بڑھیں !
فوٹیج میں ایک گائے دیکھا جا سکتا ہے جو بظاہر سرخ ٹریفک لائٹ کے سبز ہونے کا انتظار کر رہی ہے۔
ویڈیو میں پونے میں ٹریفک اسٹاپ کا ایک غیر معمولی منظر دکھایا گیا ہے تاہم ، جب کیمرہ سڑک کے خاص حصے کی طرف جاتا ہے، تو گائے تصویر میں آجاتی ہے۔ گائے ٹریفک لائٹ پر بائیکر اور کار کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہے اور سگنل کے بدلنے کا صبر سے انتظار کر رہی ہے۔