خلائی تحقیقی ادارے سپارکو کیلئے65ارب61کروڑ روپے کے خطیر فنڈ مختص کرنیکی تجویز-اردو نیوز اپڈیٹ

خلائی تحقیقی ادارے سپارکو کیلئے65ارب61کروڑ روپے کے خطیر فنڈ مختص کرنیکی تجویز-اردو نیوز اپڈیٹ

اسلام آباد: نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں خلائی تحقیقی ادارے سپارکو کیلئے65ارب61کروڑ روپے کے خطیر فنڈ مختص کرنیکی تجویز پیش کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق نئے بجٹ میں سپارکو  کیلئے ایک منصوبے سمیت پانچ منصوبے شامل کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ پاکستان سپیس سینٹر کے قیام کیلئے 4ارب18کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز مختص کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔

پاکستان ملٹی مشن کمیونیکیشن سیٹلائٹ سسٹم پاک سیٹ ون کیلئے 59ارب18کروڑ روپے مختص کرنے کی کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ پاک سیٹ ٹو کی فیزیبلٹی اینڈ سسٹم ڈیفینیشن سٹڈی پروجیکٹ کیلئے 25کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

پاکستان اپٹیکل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ ٹو کیلئے ایک ارب 35کروڑ روپے کے فنڈز  جبکہ ڈیپ سپیس اسٹرونومیکل ابزرویٹریز کیلئے 65کروڑ روپے کے فنڈز مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *