میٹرک وانٹرمیڈیٹ امتحانات میں شرکت کیلئےطلباکی بائیومیٹرک لازمی قرار

میٹرک وانٹرمیڈیٹ امتحانات میں شرکت کیلئےطلباکی بائیومیٹرک لازمی قرار

میٹرک وانٹرمیڈیٹ امتحانات میں شرکت کیلئےطلباکی بائیومیٹرک لازمی قرار

ویب ڈیسک: پنجاب میں 2026 کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کو شفاف بنانے اور نقل، جعلسازی و بے ضابطگیوں کے خاتمے کے لیے طلبا کی ڈیجیٹل بائیومیٹرک تصدیق متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی آئی ایس ای) میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا، جس میں پنجاب کے تمام نو تعلیمی بورڈز کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں طے پایا کہ امتحانی ہال میں داخلے سے قبل طلبا کی شناخت ڈیجیٹل بائیومیٹرک نظام کے ذریعے تصدیق کی جائے گی تاکہ کسی بھی قسم کی جعلسازی یا غیر متعلقہ افراد کے داخلے کو روکا جا سکے۔

اس کے علاوہ پریکٹیکل امتحانات کے نظام میں بھی اہم اصلاحات کی منظوری دی گئی ہے۔ ان اصلاحات میں معیاری گریڈنگ سسٹم، لیبارٹریز میں سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور ڈیجیٹل مارکنگ سسٹم کا نفاذ شامل ہے، جس کا مقصد انسانی غلطیوں اور بدعنوانی کے امکانات کو کم کرنا ہے۔

اجلاس میں امتحانی عملے اور نگرانوں کے معاوضے میں اضافے کا فیصلہ بھی کیا گیا تاکہ دیانتداری اور ذمہ داری کے ساتھ امتحانی فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ٹاسک فورس کمیٹی کے چیئرمین مزمل محمود نے اجلاس کے دوران سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ نتائج پر اثر انداز ہونے یا رشوت کے ذریعے مداخلت کی کسی بھی کوشش پر ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان اصلاحات کا مقصد پنجاب کے تعلیمی نظام پر طلبا اور عوام کے اعتماد کو بحال کرنا اور امتحانات کو منصفانہ، شفاف اور قابلِ اعتماد بنانا ہے۔

لاہور بی آئی ایس ای نے تصدیق کی ہے کہ ان اصلاحات سے متعلق تفصیلی ہدایات 2026 کے امتحانی سیزن سے قبل تمام اسکولوں اور تعلیمی اداروں کے ساتھ شیئر کر دی جائیں گی۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *