212 رنز بنانے کے باوجود پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

212 رنز بنانے کے باوجود پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

212 رنز بنانے کے باوجود پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔

کینڈی میں کھیلے گئے سپر 8 مرحلے کے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان نے 100 رنز کی سنچری اسکور کی جبکہ فخر زمان نے 84 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

سیمی فائنل تک رسائی کے لیے پاکستان کو سری لنکا کو 147 رنز یا اس سے کم پر آؤٹ کرنا ضروری تھا، تاہم قومی بولرز مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکے اور یوں گرین شرٹس ایونٹ سے باہر ہو گئی۔

گروپ 2 سے نیوزی لینڈ 3 پوائنٹس اور بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل میں پہنچ گیا، جبکہ انگلینڈ پہلے ہی آخری چار ٹیموں میں جگہ بنا چکا تھا۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *