2024 کھیلوں کے حوالے سے نہایت اہم سال ثابت ہوا، جس میں ٹی 20 ورلڈکپ، اولمپک گیمز ، باکسنگ سمیت کئی بڑے عالمی مقابلے ہوئے، کھیلوں کے ان مقابلوں کو شائقین کی جانب سے بھی کافی پذیرائی ملی۔
دنیا بھر میں مختلف کھیلوں سے وابستہ مشہور کھلاڑیوں کے مداح ان کے بارے میں ہمیشہ کچھ نیا جاننا چاہتے ہیں جس کے لیے وہ گوگل سرچ انجن کا سہارا لیتے ہیں۔ رواں برس کئی مشہور ایتھلیٹس کو سرچ کرنے کی نئی فہرست سامنے آئی ہے۔
عالمی فہرست میں 2 بھارتی کرکٹرز بھی شامل ہیں لیکن وہ ویرات کوہلی اوربھارتی کپتان روہت شرما نہیں کوئی اور ہے؟
دنیا میں جس بھارتی کرکٹر کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا وہ آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا ہیں ، فہرست میں دوسرا نام آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کے کھلاڑی ششانک سنگھ کا نام بھی شامل ہے۔