200 ارب ڈالر کے تجارتی معاہدے

200 ارب ڈالر کے تجارتی معاہدے

200 ارب ڈالر کے تجارتی معاہدے

ویب ڈیسک: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے دورے کے بعد قطر پہنچ کر دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے اہم ملاقات کی، جس کے دوران متعدد تجارتی اور دفاعی معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

دوحہ ائیرپورٹ پر ٹرمپ کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جس کے بعد شاہی محل میں روایتی تلواروں کے رقص سے ان کا خیرمقدم کیا گیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بند کمرہ ملاقات میں غزہ کی صورتِ حال، روس-یوکرین جنگ، اور ایران سے متعلق معاملات پر گفتگو کی گئی۔

اس ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ نے لوسیل پیلس میں دیے گئے سرکاری عشائیے میں شرکت کی، جہاں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ: “ایران کے ساتھ امن کے لیے قطر امریکا کا اہم شراکت دار ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ایران ترقی کرے اور خطے میں استحکام قائم ہو۔”

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد نے اپنے بیان میں کہا کہ: “صدر ٹرمپ کا یہ دورہ قطر-امریکا سےتعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔”

اس دورے کے دوران قطر نے امریکی کمپنی بوئنگ سے 160 جدید طیاروں کی خریداری کے لیے 200 ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے، جن میں ایم کیو 9 بی ڈرونز بھی شامل ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق مجموعی طور پر قطر اور امریکا کے درمیان ایک کھرب 200 ارب ڈالر کا معاشی تعاون متوقع ہے۔

صدر ٹرمپ آج متحدہ عرب امارات کا دورہ بھی کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کے دورے کے دوران امریکا اور سعودی عرب کے درمیان 142 ارب ڈالر مالیت کے دفاعی معاہدوں پر دستخط ہوئے تھے، جو کہ مجموعی طور پر 600 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کا حصہ ہیں۔ ان معاہدوں میں توانائی، ہوابازی اور دفاعی ساز و سامان کی فراہمی شامل ہے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *