11 دنوں میں 1300 کروڑ روپے کی کمائی

11 دنوں میں 1300 کروڑ روپے کی کمائی



11 دنوں میں 1300 کروڑ روپے کی کمائی

بھارت :فلم “پشپا 2” نے دنیا بھر میں باکس آفس پر کامیابی کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے اب تک 1300 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا ہے۔

اداکار الو ارجن کی اس فلم نے کناڈا کے معروف اداکار نوین کمار گوڑا، جنہیں یش کے نام سے جانا جاتا ہے، کی 2022 کی ہٹ فلم “کے جی ایف چیپٹر ٹو” کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جس کی مجموعی آمدنی 1215 کروڑ روپے تھی۔

“پشپا 2” نے نہ صرف “کے جی ایف چیپٹر ٹو” بلکہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم “جوان” کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، حالانکہ فلم کو ریلیز ہوئے صرف 11 دن ہوئے ہیں۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ فلم کی پریمیئر کے دوران بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون کی ہلاکت کے باعث الو ارجن کو گرفتار کیا گیا تھا، تاہم عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کر دیا۔ اس واقعے کے باوجود، “پشپا 2” نے گلوبل باکس آفس پر اپنی پوزیشن مستحکم رکھی ہے۔

ہدایتکار سوکومار کی اس بلاک بسٹر فلم نے 5 دسمبر کو تھیٹرز میں ریلیز ہو کر شاندار کامیابی حاصل کی۔
 





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *