(ویب ڈیسک )محمد شکیل خان : چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے دبئی میں میڈیا سے گفتگو کی۔ محسن نقوی نے کہاکہ چیمپئنز ٹرافی پر بہت ساری چیزیں چل رہی ہیں، ابھی ہائبرڈ فارمولے پر نہیں گئے ہیں، جو بھی نیا فارمولابنے گا وہ برابر ی کی بنیاد پر بنے گا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ میں اس وقت کوئی ایسی چیز نہیں چاہ رہا جس سے سب کچھ خراب ہو،کچھ چیزوں پر ہم نے اور کچھ پر بھارتی بورڈ نے اپنی رائے دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کرکٹ کی جیت ہوسب سے ضروری یہ ہے کہ عزت کےساتھ سب کچھ ہو،ہم وہ چیز کریں گےجوکرکٹ کےلئے بہترین ہو۔بہت ساری چیزیں ہو سکتی ہیں مگر جیت ہم نے کرکٹ کی کرنی ہے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے سب سے ضروری پاکستان کی عزت ہےاس کےبعد ساری چیزیں ہیں۔انشاءاللہ جیت کرکٹ کی بھی کرنی ہے اور پاکستان کی عزت بھی رکھنی ہے۔
محسن نقوی سے سوال ہوا کہ شائقین پاکستان انڈیا کا میچ پاکستان میں ہوتا دیکھناچاہتے ہیں، جس پر انکا کہنا تھا کہ ابھی دیکھیں کہ کیا ہوتاہے،ہردفعہ حالات مختلف ہوتے ہیں۔ابھی کوشش ہے کہ اس کام کو مستقل بنیادوں پر حل کریں،جو بھی بات بنے گی لانگ ٹرم بات ہوگی خالی چیمپئن ٹرافی تک نہیں ہوگی۔انکا کہنا تھا کہ یہ معاملات اگلے کئی سال تک کے لئے طے کریں گے۔
Source link