
ویب ڈیسک: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کےمطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت کم ہو کر 66.60 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کروڈ کی قیمت 62.85 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔
رواں ہفتے خام تیل کی قیمتوں میں 2.9 فیصد مزید کمی کا امکان ہے، جس کی بنیادی وجوہات اوپیک پلس (OPEC+) ممالک کی پیداوار میں ممکنہ اضافہ اور روس،یوکرین تنازعے میں ممکنہ جنگ بندی کو قرار دیا جا رہا ہے، جو عالمی سطح پر تیل کی فراہمی میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔
ماضی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں براہ راست کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کی وجہ سے عوام کو ریلیف ملنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
تاہم حکومت نے حال ہی میں ’ففتھ شیڈول‘جو کہ پیٹرولیم لیوی کو زیادہ سے زیادہ 70 روپے فی لیٹر تک محدود کرتا تھا کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود عوام کو اس کا مکمل فائدہ نہیں مل سکے گا۔
اس وقت پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 254.63 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 258.64 روپے فی لیٹر ہے۔
Source link


















