یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند، آپریشن بنیان مرصوص میں  بھارتی افواج کو عبرتناک شکست ہوئی:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یو اے ای کے صدر اور ان کے وفد کا پاکستان کا دورہ خوش آئند ہے اور اس سے دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے بتایا کہ دورے کے دوران تجارتی، سرمایہ کاری، توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ یو اے ای کے صدر کے دورے سے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے میں مدد ملے گی اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ پاکستان کے خارجہ تعلقات بہتر ہوئے ہیں اور عالمی سطح پر ملک کو بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

نائب وزیراعظم نے پاکستانی مسلح افواج کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کے سات طیارے گرائے گئے اور بھارتی افواج کو عبرتناک شکست ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *