یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے 100 دن کی خاموشی کے بعد بڑا اعلان کر دیا

یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے 100 دن کی خاموشی کے بعد بڑا اعلان کر دیا



یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے 100 دن کی خاموشی کے بعد بڑا اعلان کر دیا

لاہور : معروف یوٹیوبر سعد الرحمان، جنہیں ڈکی بھائی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نے جوا ایپس کیس میں گرفتاری اور رہائی کے بعد 100 دن کی خاموشی توڑنے کا اعلان کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 100 دن تک مکمل خاموشی اختیار کرنے کے بعد، وہ آج شام 6 بجے اپنی خاموشی توڑ دیں گے۔

ڈکی بھائی نے مزید کہا کہ صارفین ان کی اس واپسی کو کبھی نہیں بھولیں گے، اور وہ جلد ہی اپنے نئے منصوبوں اور خیالات کے بارے میں تفصیلات شیئر کریں گے۔

یاد رہے کہ 17 اگست کو ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے جوا ایپس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ انہیں لاہور ہائیکورٹ سے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہائی ملی، اور 26 نومبر کو انہیں جیل سے آزاد کر دیا گیا تھا۔

رہائی کے بعد ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی نے انسٹاگرام پر ایک سٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ڈکی بھائی اس وقت سوشل میڈیا سے وقفہ لے رہے ہیں اور نہ ہی انہوں نے کوئی نیا مواد بنایا ہے اور نہ ہی کسی کے ساتھ تصویر بنوائی ہے۔

عروب جتوئی نے اپنے مداحوں سے درخواست کی تھی کہ وہ افواہوں یا جھوٹی معلومات پر یقین نہ کریں اور اس بات پر زور دیا تھا کہ ڈکی بھائی جلد ہی ایک نئے اور مضبوط انداز میں اپنی واپسی کریں گے۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *