ہم چاہتے تو بھارت کے سارے جہاز گرا سکتے تھے: صدر مملکت آصف زرداری

ہم چاہتے تو بھارت کے سارے جہاز گرا سکتے تھے: صدر مملکت آصف زرداری

ہم چاہتے تو بھارت کے سارے جہاز گرا سکتے تھے: صدر مملکت آصف زرداری

ویب ڈیسک:صدر مملکت آصف زرداری نے عمران خان کا نام نہ لیتے ہوئے تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ایک بیوقوف آدمی نے ساری دنیا سے تعلقات خراب کردیے تھے۔

سابق وزیراعظم پاکستان بینظیر بھٹو کی برسی پر گڑھی خدا بخش میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا، جس میں صدر مملکت آصف زرداری، بلاول بھٹو، آصفہ بھٹو، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

آصف زرداری نے کہاکہ ماضی ایک حکومت میں معیشت کو تباہ کیا گیا، لیکن اب ہم نہ صرف بیرونی دنیا کے ساتھ تعلقات بہتر کررہے ہیں بلکہ معیشت کو بھی بہتری کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔

انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ وہ ملک کو آگے لے جانے کے لیے ہمارے ساتھ ہیں، اور آج ٹرمپ بھی فیلڈ مارشل کی تعریف کرتا ہے۔

صدر مملکت آصف زرداری نے کہاکہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ہم نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ملک کو بچایا۔

آصف زرداری نے کہاکہ ہم نے فوج کا ایسا چیف بنایا جس نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، جس کے بعد مودی جو سمجھ آگئی کہ کہ جنگ کوئی کھیل نہیں ہے۔

انہوں نے بھارت کو للکارتے ہوئے کہاکہ بھارت خود کو ہم سے 10 گنا بڑا ملک کہتا ہے لیکن لڑنے کے لیے دل گردہ بھی تو چاہیے، ہم چاہتے تو بھارت کے سارے جہاز گرا سکتے تھے۔

آصف زرداری نے کہاکہ ملٹری سیکریٹری نے جنگ سے قبل مجھے آکر کہاکہ بنکر میں چلیں تو میں نے کہاکہ لیڈر کبھی بنکروں میں نہیں مرتے۔

صدر مملکت نے کہاکہ دھرتی ماں کو جب بھی ضرورت پڑی، ہم تن، من، دھن لگانے سے گریز نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہم جنگ کے شوقین نہیں ہیں، لیکن جو بھی ہماری دھرتی کی طرف دیکھے گا اسے ہماری فوج ناکوں چنے چبوانے کے لیے تیار ہے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *