
لاہور/کراچی/اسلام آباد :بھارت کے پہلگام فالس فلیگ ڈرامے کا پردہ چاک ہونے کے بعد پوری قوم متحد ہو گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان “ہم تیار ہیں، ہمیں آزمانا نہیں” نہ صرف عوام کی ترجمانی بن گیا، بلکہ ہر پاکستانی کی آواز بھی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے پھر 2019 جیسی کوئی مہم جوئی کی، تو اس بار جواب اور بھی بھرپور ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر میدان میں تیار ہے، چاہے وہ زمینی ہو، فضائی، بحری یا سائبر وار — دشمن کو حیران کن ردعمل ملے گا۔
سوشل میڈیا پر پاکستانی عوام نے اس بیان کو زبردست انداز میں سراہا، اور لاکھوں ٹویٹس و پوسٹس کے ساتھ یہ جملہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ ہر طرف ایک ہی پیغام گونج رہا ہے: “ہم تیار ہیں، ہمیں آزمانا نہیں”۔


















