
فلسطین میں اسرائیلی بربریت آج بھی جاری ہے۔ اب تک اسرائیلی حملوں میں تقریباً 37 ہزار 877 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
اسرائیل کی کارروائیوں سے ایرانی پاسداران انقلاب بھی پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ پاسداران انقلاب کے ایک کمانڈر کا بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے باقاعدہ تصدیق کی ہے کہ موجودہ وقت اسرائیل کے خلاف مقابلے کے لیے صحیح نہیں ہے۔ انہوں نے یہ تک کہا کہ ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔
اسداران انقلاب کے سیٹلائٹ چینل کے کمانڈر امیر علی حاجی زادہ کا غزہ کے متاثرین کی ایران میں موجودگی میں کہنا تھ کہ ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں اور ہم اسرائیل کے خلاف کارروائی کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔
کمانڈر امیر علی حاجی زادہ نے فلسطینیوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہنے سے متعلق کہا کہ جہاں ہماری طاقت ہمیں اجازت دے گی ہم فلسطین پر ہونے والے مظالم کا اسرائیل کو بھرپور جواب دیں گے کیونکہ ہم ہمیشہ فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

















