
لاہور : پاکستانی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار یاسر حسین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس نے صارفین میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ یہ ویڈیو پاکستانی اداکار عمر عالم کی شادی کی تقریب کے دوران بنائی گئی، جہاں دونوں فنکار خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے سے بات چیت کرتے اور مسکراتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔
ویڈیو میں ہانیہ عامر اور یاسر حسین کا دوستانہ اور بے تکلف انداز دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف رائے سامنے آئیں۔ کچھ صارفین نے اس رویے کو شوبز انڈسٹری میں عام قرار دیا اور اسے نارمل سمجھا، جبکہ بعض افراد نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ یاسر حسین شادی شدہ ہیں، انہیں اس قسم کی بے تکلفی زیب نہیں دیتی۔
اس کے علاوہ، کچھ صارفین نے اداکارہ اقراء عزیز کی غیر موجودگی پر بھی سوالات اٹھائے، جو یاسر حسین کی بیوی ہیں۔ یہ بحث اب تک سوشل میڈیا پر جاری ہے اور دونوں اداکاروں کی ویڈیو پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔


















