(ویب ڈیسک )معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور ماہرہ خان سمیت متعدد فنکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کردیئے گئے۔
بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے باعث معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور ماہرہ خان سمیت متعدد فنکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کردیئے گئے۔ اکاؤنٹ بلاک ہونے والے اداکاروں میں علی ظفر، صنم سعید، بلال عباس، اقرا عزیز، عمران عباس، اور سجل علی شامل ہیں۔
بھارتی صارفین جب یہ اکاؤنٹس کھولنے کی کوشش کرتے ہیں تو انہیں پیغام ملتا ہے “یہ اکاؤنٹ بھارت میں دستیاب نہیں ہے۔ ہم نے قانونی درخواست پر یہ مواد محدود کیا ہے۔”
خیال رہے کہ 2 روز قبل بھارت نے صحافیوں سمیت دیگر 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز کو بند کردیا تھا۔
Source link