گیس کی قیمتوں پر مشاورت پیٹرولیم ڈویژن نے متعلقہ شراکت داروں سے تجاویز مانگ لیں-اردو نیوز اپڈیٹ

اسلام آباد :گیس کی قیمتوں پر مشاورت  کے لیے پیٹرولیم ڈویژن نے متعلقہ شراکت داروں سے تجاویز مانگ لی ہیں۔ 
 گیس کی قیمتیں یکساں فارمولے کے تحت نافذ کیے جانے پر مشاورت کے معاملے پر پیٹرولیم ڈویژن کے شعبہ گیس نے متعلقہ شراکت داروں سے تجاویز مانگ لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق شراکت داروں کی مشاورت سے گیس پرائسنگ کا نیشنل باسکٹ بنایا جائے گا جبکہ وزیر اعظم نے قمیتوں کے حوالے سے ویکاگ پالیسی پر کام کی ہدایت کر رکھی ہے۔وزیر اعظم نے گیس کے قیمتوں کے حوالے سے ویکاگ پالیسی پر کام کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن حکام نے بتایا ہے کہ فارمولے کے تحت مقامی اور درآمدی گیس کوملا کر ٹیرف کا تعین کیا جائے گا، پالیسی پر عملدرآمد سے گیس کے شعبے میں گردشی قرض بتدریج ختم ہو گا۔ذرائع کے مطابق مشاورت شراکت داروں کی تجاویز کے بعد حتمی تجاویز وزیر اعظم کو پیش کی جائیں گی اور وزیر اعظم کو بریفنگ کے بعد ای سی سی اور کابینہ میں مسودہ بھیجا جائے گا۔

ذرائع  کے مطابق  ویٹڈ اینڈ ایوریج کاسٹ فارمولے سے تمام سیکٹر کو گیس کا یکساں ٹیرف چارج ہوگا، سو ہیکٹو میٹر سے کم والے گھریلو صارفین کیلئے سبسڈی کا طریقہ کار حکومت طے کرے گی۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *