گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں نے کتنا قرضہ جاری کیا گیا؟ اعدادوشمارسامنے آگئے

گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں نے کتنا قرضہ جاری کیا گیا؟ اعدادوشمارسامنے آگئے

گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں نے کتنا قرضہ جاری کیا گیا؟ اعدادوشمارسامنے آگئے

ویب ڈیسک: گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کی فراہمی میں نومبر کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق نومبرمیں گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 318ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں 35.5فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ سال نومبرمیں گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 235ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا، اکتوبرکے مقابلہ میں نومبرمیں گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات میں ماہانہ بنیادوں پر0.8فیصدکااضافہ ہوا۔

اکتوبرمیں گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے 315ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے جونومبرمیں بڑھ کر318ارب روپے ہوگئے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *