کے پی حکومت کا کرم  کے متاثرہ علاقوں میں شرپسند عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

کے پی حکومت کا کرم  کے متاثرہ علاقوں میں شرپسند عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

کے پی حکومت کا کرم  کے متاثرہ علاقوں میں شرپسند عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

(ویب ڈیسک )  خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے  ضلع کرم کے متاثرہ علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اس حوالے سے ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ  پشاور میں کرم کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کی بیٹھک ہوئی۔ چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور  سول و پولیس افسران بیٹھک میں شامل ہوئے۔

ترجمان کے مطابق  شرپسند عناصر کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔متاثرہ علاقوں میں چند شرپسندوں کے خلاف کارروائی ناگزیر ہوچکی ہے۔

ترجمان کے پی حکومت کا کہنا ہے کہ  امن معاہدے پر قانون کے مطابق عمل درآمد کرایا جائےگا، خدشہ ہےکہ امن پسند لوگوں کے درمیان کچھ شرپسندگھس گئے ہیں، متاثرہ علاقوں کےعوام کی رہائش کے لیے بہترین متبادل انتظامات کیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق   حکومت دونوں فریقین سے درخواست کرتی ہے کہ اپنے درمیان موجود شرپسندوں کی نشاندہی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کریں۔ خیبر پختونخوا حکومت گزشتہ تین مہینوں سے کرم میں پرامن طریقے سے امن بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کا کہنا ہے  کہ   گرینڈ جرگے کے ذریعے پشتون روایات کے مطابق امن معاہدہ کیا گیا،   کرم میں چند شرپسند عناصر نے امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کی،   شرپسندوں نے ڈپٹی کمشنر پر قاتلانہ حملہ کیا، جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے،  شرپسند عناصر سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور امدادی سامان کے قافلوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ   عوام سے اپیل ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کریں،   حکومت جلد ہی متاثرہ علاقوں سے شرپسندوں کا خاتمہ کرکے علاقے میں امن  بحال کر دے گی،   حکومت نے امن معاہدے کے مطابق امن بحال کرنے کی پوری کوشش کی ہے،   کرم کے عوام امن چاہتے ہیں اور امن معاہدے کا احترام اور پاسداری کرتے ہیں۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *