کیا یہ ایمپریس مارکیٹ ہے؟ شیر کے ساتھ موجود خاتون کی تصویر کی حقیقت

کیا یہ ایمپریس مارکیٹ ہے؟ شیر کے ساتھ موجود خاتون کی تصویر کی حقیقت

سوشل میڈیا پر دلچسپ خبریں تو بہت ہیں، تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران بھی کر دیتی ہیں۔

حال ہی میں ایک ویڈیو اور تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی جس میں ایک خاتون پرانی دکھائی دینے والی عمارت کے پاس موجود ہے، جبکہ ساتھ ہی شیر بھی موجود ہے۔

اگرچہ شیر اور خاتون کی یہ ویڈیو دبئی سے تعلق رکھتی ہے، تاہم سوشل میڈیا صارفین کو اس بات کا بھی مغالطہ ہو رہا ہے، کہ گویا یہ ویڈیو کراچی کے ایمپریس مارکیٹ کی۔

ایمپریس مارکیٹ کی عمارت بھی بالکل اسی عمارت سے مماثلت رکھتی ہے، تاہم حقیقت یہی ہےکہ یہ عمارت اور ویڈیو دبئی کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کےمطابق نادیہ خر نامی سوشل میڈیا اسٹار کی جانب سے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپلوڈ کی گئی تھی۔

اس ویڈیو میں خاتون کو شیر کے ہمراہ چہل قدمی کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ یہ شیر حمید عبداللہ کا ہے، جو کہ مقامی طور پر نجی چڑیا گھر کے مالک ہیں، جہاں شیر، زرافہ، بندر، بھالو سمیت کئی جنگلی جانور موجود ہیں۔

اس پوسٹ میں نادیہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے پالتو جانور شیر کو چہل قدمی کے لیے لے جا رہی ہوں، دبئی یکسر مختلف ہے۔

ساتھ ہی حمی عبداللہ کو بھی ٹیگ کیا، جون کہ البوقیش جنگل نامی زوو کے مالک ہیں۔ اس ویڈیو پر جہاں صارفین حیران ہیں وہیں خاتون کی شیر کے ساتھ موجودگی پر تنقید کرتے بھی دکھائی دے رہے ہیں جبکہ کچھ غیر ذمہ داری کے مظاہرے کیطرف اشارہ کر رہے ہیں۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *