کیا عائزہ خان نے کاسمیٹک سرجری کروالی؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کیا عائزہ خان نے کاسمیٹک سرجری کروالی؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کیا عائزہ خان نے کاسمیٹک سرجری کروالی؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

ویب ڈیسک: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ عائزہ خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

عائزہ خان، جو اپنی لازوال اداکاری، دلکش شخصیت اور مختلف کرداروں میں جچ جانے کی صلاحیت کے باعث پہچانی جاتی ہیں، متعدد سپر ہٹ ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔

حال ہی میں وہ یورپ میں اہلِ خانہ اور دوستوں کے ساتھ چھٹیاں گزار رہی تھیں، جہاں سے شیئر کی گئی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی۔ مداحوں نے ان کے چہرے میں نمایاں تبدیلی نوٹ کی، جس کے بعد مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

کئی صارفین کے مطابق اداکارہ پہلے سے کافی مختلف نظر آرہی ہیں۔ کچھ نے اسے صرف اسٹائل اور میک اوور قرار دیا، جبکہ متعدد صارفین نے مبینہ طور پر کاسمیٹک طریقہ کار اپنانے کا دعویٰ کیا۔

سوشل میڈیا پر مختلف ردِعمل بھی دیکھنے میں آئے، جہاں صارفین نے لکھا: “آپ تو مائیکل جیکسن لگ رہی ہیں”، “اتنا خوبصورت چہرہ کیوں خراب کر لیا؟” اور “پہچانی نہیں جا رہیں، ناک میں کیا تبدیلی ہے؟” جیسے تبصرے سامنے آئے۔

تاہم عائزہ خان کی جانب سے ان تمام افواہوں اور تبصروں پر اب تک کوئی ردِعمل نہیں دیا گیا۔

اداکارہ کی تازہ تصاویر نے ایک بار پھر پاکستان سمیت دنیا بھر میں مشہور شخصیات کے خوبصورتی کے معیارات اور کاسمیٹک ٹریٹمنٹ کے بڑھتے رجحان پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *