کھلے مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش مل گئی

کھلے مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش مل گئی

کھلے مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش مل گئی

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے گلشن اقبال نیپا کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش مل گئی، ریسکیو 1122 سمیت دیگر اداروں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ رات 11 بجے نیپا چورنگی کے قریب تین سالہ ننھا ابراہیم مین ہول کا ڈھکن نہ ہونے کے باعث گٹر میں گر گیا تھا۔ کئی گھنٹوں کی تگ و دو کے بعد بچے کی لاش نکال لی گئی ہے۔

اس افسوسناک واقعے کے بعد مشتعل افراد نے سڑکوں پر ٹائر جلا کر ٹریفک معطل کر دی، اور صحافیوں پر تشدد کیا۔ ابراہیم شاہ فیصل کالونی کا رہائشی اور اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔ اس کی والدہ نے حکومت سے فوری کارروائی اور بچے کو تلاش کرنے کی اپیل کی تھی۔

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا کہ اس واقعے میں غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، جبکہ ڈپٹی میئر کراچی سلمان مراد نے بھی واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور ریسکیو اداروں کو بچہ جلد تلاش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *