
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا۔اجلاس میں سندھ، لاہور ہائی کورٹس کے چیف جسٹس کی تقرری کے لیے غور ہو گا۔
تاریخ میں پہلی بار سینئر ترین جج کو چیف جسٹس مقرر کرنے کے بجائے ٹاپ تھری ججز میں سے چیف جسٹس کا انتخاب ہوگا۔کمیشن کے ممبران کی اکثریت حاصل کرنے والے امیدوار کوچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نامزد کردیا جائے گا۔
لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کےلیے بھی 3 ناموں پر غور کیا جائے گا جن میں جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عالیہ نیلم شامل ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ چیف جسٹس کےلیے جسٹس شفیع محمد صدیقی، جسٹس نعمت اللّٰہ پھلپوٹو اور جسٹس صلاح الدین پنہور کے نام زیر غور ہو گے۔
یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمدخان کی سپریم کورٹ جج کے طور پر تقرری کر دی گئی ہے جس کے بعد سینئر جج شجاعت علی خان قائم مقام چیف جسٹس تقرر کیے گئے تھے۔


















