کوما میں جانے والی لڑکی کا 3 گھنٹے تک خدا سے ملاقات کا دعویٰ

کوما میں جانے والی لڑکی کا 3 گھنٹے تک خدا سے ملاقات کا دعویٰ

کوما میں جانے والی لڑکی کا 3 گھنٹے تک خدا سے ملاقات کا دعویٰ

کوما سے بیدار ہونے والی لڑکی نے حیرت انگیز دعویٰ کیا کہ اس نے کوما سے بیدار ہونے سے قبل موت کے بستر پر خدا سے تین گھنٹے ملاقات کی۔

ڈیلی اسٹار ویب سائٹ کے مطابق 24 سالہ مارینڈری کارڈینس جسے ایک خوفناک صورتحال سے گزرنا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ ورک فرام ہوم ڈیوٹی کے دوران ان کا حلق اچانک بند ہونا شروع ہوگیا اور دم گھٹنے لگا۔ مارینڈری کارڈینس نے بتایا کہ اس وقت ان کی حالت بالکل غیر ہوگئی یہاں تک وہ ہلنے کے قابل بھی نہیں رہیں۔

مارینڈری کا کہنا تھا کہ وہ خوش قسمت تھیں کہ خراب حالت ہونے سے قبل ہی انہوں نے اپنی والدہ اور بھائی کو موبائل پر مدد کا پیغام (ٹیکسٹ میسج) بھیج دیا تھا۔

گوئٹے مالا سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ لڑکی کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے کوما میں رکھا۔ ڈاکٹروں کے مطابق مارینڈری کو دمہ کا اٹیک ہوا تھا۔

پیشے کے اعتبار سے گرافک ڈیزائنر مارینڈری نے واقعے سے متعلق بتایا کہ “وہ کچھ بھی نہیں سن سکتی تھیں اور ان کا جسم حرکت کرنے کے قابل بھی نہیں رہا تھا۔ مارینڈری نے بتایا کہ انہوں نے ایک نرس اور ڈاکٹر کو آخری بار یہ کہتے سنا تھا کہ وہ ہمیں چھوڑ گئی ہے، اور پلک جھپکتے ہی میں دنیا سے دور کسی انجان مقام پر پہنچ گئی۔

مارینڈری نے بتایا کہ اس نے موت کے بعد کی زندگی دیکھی جہاں ایک تیز روشنی نمودار ہوئی۔ اس جگہ پر نہ سورج تھا، چاند نہ ستارے موجود تھے۔

کوما میں جانے والی 24 سالہ لڑکی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اس نے کھانے سے بھری ایک لمبی میز دیکھی جہاں وہ بیٹھی تھی، میرے علاوہ اس ٹیبل پر ایسے لوگ بھی موجود تھے جو انسان نہیں تھے مگر وہ بول انسانوں کی طرح ہی رہے تھے۔

مارینڈری نے بتایا کہ اس مقام پر نہ تو مجھے اپنی فیملی کا خیال تھا نہ ہی دنیا کا کوئی تصور تھا۔ مجھے اپنی پچھلی زندگی بھی یاد نہیں تھی۔

لڑکی نے پھر دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے سامنے خدا کو بیٹھا دیکھا، میں جانتی ہوں کہ وہ خدا ہی تھا کیونکہ وہ وہاں موجود سب سے بڑا نور تھا۔ اس نے اپنے نور سے پوری جگہ کو روشن کیا ہوا تھا، میں اس کا چہرہ نہیں دیکھ سکی لیکن مجھے محسوس ہوا کہ وہ مسکرا رہا تھا۔

مارینڈری نے بتایا کہ اس نے صرف میری طرف توجہ نہیں دی بلکہ اس نے دوسری تمام مخلوقات پر بھی وہی توجہ دی جو اس جگہ پر موجود تھے۔

گوئٹے مالا سے تعلق رکھنے والے لڑکی نے مزید بتایا کہ “میں نے اپنے اردگرد مختلف رنگ دیکھے اور اس سے قبل میں نے اتنا زیادہ مطمئن اور پرسکون اور خوش کبھی محسوس نہیں کیا۔

چند لمحوں بعد مارینڈری کوما سے باہر آگئی۔ انہوں نے بتایا میرے لیے یہ جنت میں تین گھنٹے اور زمین پر تین دن تھے۔

آخر کار مارینڈری اپنی بیماری سے صحتیاب ہوئی اور آج بھی وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ انہوں نے خدا سے ملاقات کی ہے۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *