کن ممالک کے لوگ ‘گلابی چاند‘ کے قدرتی نظارے سے لطف اندوز ہوں گے؟

کن ممالک کے لوگ 'گلابی چاند‘ کے قدرتی نظارے سے لطف اندوز ہوں گے؟

چاند ستاروں کو دیکھنے کے شوقین آج رات ’گلابی چاند‘ کے قدرتی نظارے سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج رات رواں ماہ کا دوسرا شاندار قدرتی نظارہ دکھائی دینے والا ہے۔ اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں سورج گرہن کا مشاہدہ کیا گیا تھا تاہم اب مکمل چاند جسے ’گلابی چاند‘ بھی کہا جاتا ہے نظر آئے گا۔

اپریل میں نظر آنے والے مکمل گلابی چاند کو اسپراؤٹنگ گراس مون، ایگ مون اور فش مون بھی کہا جاتا ہے۔

ناسا کے مطابق گلابی چاند آج بروز منگل (23 اپریل 2024) امریکی وقت کے مطابق شام 7بج کر49 منٹ پر نظر آئے گا جب مکمل چاند سورج کے سامنے مگر مخالف سمت پر ہوگا۔

دریں اثنا، ’گلابی چاند‘برطانیہ، آئرلینڈ، پرتگال، مشرقی یورپ، افریقہ، ایشیا اور آسٹریلیا کے وقت کے مطابق بدھ کو نظر آئے گا، جس کا نظارہ پیر کی صبح سے جمعرات کی صبح تک کیا جاسکے گا۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *