
ویب ڈیسک: اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک احتجاج کے گرفتار ملزمان کو رات گئے پیش کرنے پر تفتیشی افسرکو نوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق 19 پی ٹی آئی کارکنان کو اےٹی سی جج طاہرعباس سِپرا کی عدالت ساڑھے10 بجے پیش کیاگیا۔
تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر طارق خان ریکارڈ سمیت اےٹی سی پیش ہوئے جبکہ وکلاء صفائی غیرحاضر رہے، عدالت نے تفتیشی افسر سے رات گئے ملزمان کو پیش کرنے کی وجہ پوچھی،تفتیشی افسر کے مطابق لاء اینڈ آرڈر صورتحال میں مصروف تھا،وقت پر گرفتار ملزمان کو عدالت پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر کو شوکازنوٹس جاری کیاجاتاہے۔
تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر تین روز میں گرفتار ملزمان کو وقت پر عدالت پیش نہ کرنے غفلت پر جواب جمع کروائیں,تفتیشی افسر نے پی ٹی آئی کے گرفتار ملزمان کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا،ملزمان نے بتایا کوئی جرم نہیں کیا، گرفتاری کی وجہ پولیس کو معلوم ہے، تحریک انصاف کے 19 گرفتار ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیاجاتاہے، تحریک انصاف کے 19 گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔
Source link


















