ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری پریس کانفرنس کررہے ہیں

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری پریس کانفرنس کررہے ہیں


راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی قوم کے لیے مبارک ہو۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ بعض افراد اپنے ذاتی مفادات کے لیے قومی بیانیہ کو خطرے میں ڈال رہے ہیں اور اب اس کی سیاست ختم ہو چکی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایک شخص اپنی ذات کا قیدی ہے اور اس کا بیانیہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور دفاعی امور قومی مفاد میں ہمیشہ مقدم رہیں گے، اور فوج ہر صورتحال میں ملک کے تحفظ کے لیے تیار ہے۔

  • ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری پریس کانفرنس کررہے ہیں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ فوج تمام سیاسی جماعتوں کی عزت کرتی ہے اور کسی کے ذاتی بیانیے کو قومی مفاد پر فوقیت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اب کسی کا ذاتی بیانیہ نہیں چلے گا اور اس شخص نے پاکستان مخالف خط آئی ایم ایف کو بھی لکھا۔ مزید کہا گیا کہ سول نافرمانی کی تحریک چلانا کسی بھی ملک کے آئین و قانون کے مطابق نہیں ہوتا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج نہ لسانی بنیادوں پر کھڑی ہے، نہ کسی سیاسی نظریے یا مذہبی جھکاؤ کی نمائندگی کرتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فوج تمام سیاسی جماعتوں کی عزت کرتی ہے، اس لیے سیاست کو فوج سے الگ رکھنا ناگزیر ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور عوام کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی آرمڈ فورسز ہیں اور کسی بھی سیاسی سوچ، فرقے یا مکتبۂ فکر کے نمائندہ نہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاک فوج ایلیٹ کلاس نہیں بلکہ ملک کی مڈل کلاس اور لوئر مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے فرزندوں پر مشتمل ہے، اس لیے فوج پر حملہ دراصل عوام کے اعتماد پر حملہ ہے۔ انہوں نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ آرمڈ فورسز یا اس کی قیادت پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ایک شخص نے آئین، قانون اور قواعد و ضوابط کو نظرانداز کرتے ہوئے فوجی قیادت کے خلاف بیانیہ قائم کیا ہے، جو قومی اداروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص نے ایسے بیانیے کی بنیاد رکھی جس میں فوج کی قیادت کو ٹارگٹ کرنے کی بات کی گئی، اور جس نے ملک کو معرکۂ حق میں کامیابی دلائی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ کون سا قانون ہے جس کے تحت کوئی سزا یافتہ شخص ملتا ہے اور فوج اور اس کی قیادت کے خلاف بیانیہ تخلیق کرتا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مزید کہا کہ اس بیانیے کے تحت ترسیلات زر بند کرنے کی کوشش بھی کی گئی تاکہ پاکستان اقتصادی دباؤ میں آئے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ افغانستان اور بھارت سے چلنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اس بیانیے کو بڑھاوا دے رہے ہیں اور اصل بیانیہ کسی ذہنی مریض کی طرح غیر ذمہ دارانہ ہے۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *