ڈونلڈبلوم کا پاکستان سے متعلق بڑا بیان

ڈونلڈبلوم کا پاکستان سے متعلق بڑا بیان

ڈونلڈبلوم کا پاکستان سے متعلق بڑا بیان

ویب ڈیسک: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات بہتری کی طرف گامزن ہیں، امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان میں آزادی اظہار رائے اور جمہوریت کا فروغ ہو۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا پاکستان کو درپیش چیلنجز، کلائمیٹ چینج اور سکیورٹی کی صورتحال جیسے مسائل سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کر رہا ہے، امریکا پاکستان اور بالخصوص پنجاب میں مختلف منصوبوں کو فروغ دے رہا ہے۔

ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ ہم پاکستان اور امریکا کے مضبوط تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان اور امریکا کے مابین گرین ایگریکلچر، سکیورٹی سمیت مختلف مسائل کے حل کیلئے اقدامات ہو رہے ہیں، صحت ، تعلیم اور خواتین کےحقوق پر بھی ہم مل کر اقدامات کر رہے ہیں۔

امریکی قونصلیٹ میں امریکا کے یوم آزادی جسے فورتھ آف جولائی بھی کہا جاتا ہے کی مناسبت سے لاہور میں خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم، قونصل جنرل لاہور کرسٹن کے ہاکنز، سٹریٹیجک کمیونیکیشن سپیشلسٹ امریکی قونصلیٹ ردا راشد سمیت مختلف طبقات اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم سیاسی مذہبی صحافتی وکلاء و دیگرشخصیات نے شرکت کی۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے لاہور میں امریکی قونصل جنرل کی رہائشگاہ پر منعقد امریکی یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا یو ایس کمپنیز پاکستانیوں کے لیے ملازمت کے مواقع فراہم کر رہی ہیں۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *