
(ویب ڈیسک ) چین میں منعقد ہونے والے ایک میوزک کانسرٹ کے دوران روبوٹس کی دلکش ڈانس پرفارمنس نے شائقین کو حیران کر دیا۔
چین ان ممالک میں شامل ہے جہاں جدید روبوٹک ٹیکنالوجی پر تیزی سے کام ہو رہا ہے اور روبوٹس کو مختلف شعبوں میں استعمال کیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر روبوٹس سے متعلق ویڈیوز تو اکثر وائرل ہوتی رہتی ہیں، تاہم حال ہی میں سامنے آنے والی ایک ویڈیو نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔ اس ویڈیو میں روبوٹس کو موسیقی کی دھن پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 6 انسان نما روبوٹس اسٹیج پر گانے کی دھن پر ڈانس پرفارمنس پیش کرتے نظر آتے ہیں، جبکہ ان کے ساتھ موجود گلوکار بھی رقص میں شامل ہے۔
یہ منفرد ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، صارفین کی جانب سے روبوٹس کی مہارت اور جدید ٹیکنالوجی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔


















