
ویب ڈیسک: چین میں ایک روبوٹ نے 66 میل (تقریباً 106.3 کلومیٹر) پیدل چل کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔ روبوٹ کا نام AgiBot A2 ہے، جو انسانی جسامت کا حامل ہے۔ اس نے چینی شہر سوزہو سے چلنا شروع کیا اور تین دن بعد شنگھائی پہنچا۔
اس حیرت انگیز سفر کے دوران، روبوٹ نے بیٹریاں بدلنے کے باوجود اپنا سفر جاری رکھا، کیونکہ یہ “لانگ اسٹینڈ” پیدل چلنے کا ٹیسٹ تھا۔ اس کے اس کامیاب تجربے کے بعد، AgiBot A2 کو گنیز ورلڈ ریکارڈز میں طویل ترین سفر پیدل چلنے والے روبوٹ کے طور پر عالمی اعزاز سے نوازا گیا۔
یہ کامیابی اس بات کا غماز ہے کہ موجودہ دور کے ہیومنائیڈ روبوٹ اب محض “لیبارٹری پروٹوٹائپ” نہیں رہے، بلکہ یہ شہری سڑکوں، مختلف فرشوں، ٹریفک، اور دن رات کے فرق میں اپنا راستہ خود ناپنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اس ٹیسٹ نے روبوٹکس کے شعبے میں استحکام، خودمختاری اور برداشت کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا ہے، جو مستقبل میں روبوٹک سائنس کے لیے عملی طور پر نہایت مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔


















