چینی کمپنی ٹیسلا نے  کو 2025 میں الیکٹرک گاڑیاں فروخت کرنے میں پیچھے چھوڑدیا

چینی کمپنی ٹیسلا نے  کو 2025 میں الیکٹرک گاڑیاں فروخت کرنے میں پیچھے چھوڑدیا

چینی کمپنی ٹیسلا نے  کو 2025 میں الیکٹرک گاڑیاں فروخت کرنے میں پیچھے چھوڑدیا

(ویب ڈیسک)چینی گاڑیاں  بنانے والی کمپنی بی وائے ڈی نے سال 2025 میں عالمی سطح پر الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے امریکی کمپنی ٹیسلا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بی وائے ڈی نے گزشتہ سال مجموعی طور پر 22 لاکھ 60 ہزار الیکٹرک گاڑیاں فروخت کیں، جو اب تک دنیا بھر میں کسی بھی کمپنی کی جانب سے سب سے زیادہ سالانہ فروخت ہے۔ ان اعداد و شمار کے بعد بی وائے ڈی پہلی بار سالانہ فروخت میں ٹیسلا سے آگے نکل آئی ہے۔

ٹیسلا نے ستمبر 2025 کے اختتام تک 12 لاکھ 20 ہزار الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کی اطلاع دی تھی، تاہم کمپنی کی مکمل سالانہ رپورٹ جمعے کو جاری کیے جانے کی توقع ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بی وائے ڈی نے یہ اعداد و شمار ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج کو دیے ہیں ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ امریکا میں بی وائے ڈی اور دیگر چینی کمپنیوں کو بھاری ٹیرف کا سامنا ہے، تاہم جنوب مشرقی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور یورپ میں کمپنی کی فروخت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

واضح رہے کہ سال 2024 میں ٹیسلا نے معمولی فرق سے بی وائے ڈی پر برتری حاصل کی تھی۔ اس سال ٹیسلا نے 17 لاکھ 90 ہزار جبکہ بی وائے ڈی نے 17 لاکھ 60 ہزار الیکٹرک گاڑیاں فروخت کی تھیں۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *