
ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریبات کو حتمی شکل دے دی۔ افتتاحی تقریب کہاں منعقد کی جائےگی؟ملین ڈالر سوال کا جواب بھی مل گیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین محسن نقوی نے تمام تقریبات کی حتمی منظوری دے دی۔7 فروری کو قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔وزیراعظم شہباز شریف تقریب کے متوقع مہمان خصوصی ہوں گے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل سٹیڈیم کراچی کی افتتاحی تقریب 11 فروری کو ہوگی۔صدر آصف زرداری تقریب کے متوقع مہمان خصوصی ہوں گے۔اسی طرح چیمپینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 فروری کو منعقد ہو گی۔
تقریب کا انعقاد حضوری باغ لاہور میں کیا جائے گا۔جس میں اہم ملکی شخصیات، کرکٹرز اور آئی سی سی آفیشلز شریک ہوں گے۔
Source link


















