چیمپئنز ٹرافی پر ڈیڈ لاک برقرار، پی سی بی اور بھارتی بورڈ نے فیصلے کیلئے مزید وقت مانگ لیا

چیمپئنز ٹرافی پر ڈیڈ لاک برقرار، پی سی بی اور بھارتی بورڈ نے فیصلے کیلئے مزید وقت مانگ لیا

چیمپئنز ٹرافی پر ڈیڈ لاک برقرار، پی سی بی اور بھارتی بورڈ نے فیصلے کیلئے مزید وقت مانگ لیا

آئی سی سی چیمپئنزٹرافی پر ڈیڈ لاک برقرار رہے جبکہ پی سی بی اوربھارتی بورڈ نے فیصلے کیلئے مزید وقت مانگ لیا۔

ذرائع کے مطابق آج چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے کوئی اجلاس نہیں ہو گا اور دونوں بورڈ اپنی حکومتوں سے چیمپئنزٹرافی پر مشاورت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی بورڈ میٹنگ اتوار یا پیر کو ہونے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق پاکستان پیچھے نہیں ہٹے گا، معاملہ نہ سلجھنے کی صورت میں ووٹنگ کروائی جائے گی۔

واضح رہے کہ چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کا فیصلہ آج آئی سی سی بورڈ کے اجلاس میں ہونا تھا۔ میگا ایونٹ کے معاملے پر پی سی بی ہائبرڈ ماڈل سے مکمل انکار اور میزبانی کے موقف پر قائم ہے۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو دوٹوک پیغام دیا ہے کہ قابل عمل فارمولا بناکر پیش کیا گیا تو بات بن سکے گی۔

پاکستان کی جانب سے بھارتی بورڈ اور آئی سی سی کو واضح کردیا تھا کہ بغیر کسی ٹھوس وجہ کے پاکستان ٹورنامنٹ کو نیوٹرل وینیو پر نہیں لیکر جائے گا اور اگر آئی سی سی نے نیوٹرل وینیو پر جانے کا کہا تو پاکستان کبھی بھی بھارت جاکر نہیں کھیلے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی آئندہ سال پاکستان میں ہونی ہے جبکہ انڈیا پہلے ہی پاکستان آنے سے انکار کر چکا ہے جبکہ بھارت کے انکار کے بعد سے چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے طرح طرح کی خبریں سامنے آرہی ہیں تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ اس ٹورنامنٹ کو پاکستان میں ہی کروانے کے فیصلے پر کھڑا ہے اور انڈیا کے میچز کسی دوسرے ملک میں کروانے کی تجویز کو مسترد کر چکا ہے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *