پی ٹی آئی کارکنان کی غیرقانونی نظربندی کیخلاف دائردرخواستوں پر عدالت سے بڑی خبر

پی ٹی آئی کارکنان کی غیرقانونی نظربندی کیخلاف دائردرخواستوں پر عدالت سے بڑی خبر

پی ٹی آئی کارکنان کی غیرقانونی نظربندی کیخلاف دائردرخواستوں پر عدالت سے بڑی خبر

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ داخلہ پنجاب کو حکم دیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کارکنان کی غیرقانونی نظربندی کیخلاف دائر درخواستوں پر 7یوم میں فیصلہ کرے

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے 8 کارکنان کی غیر قانونی نظر بندی کے خلاف درخواستوں پر سماعت  ہوئی۔ جسٹس فاروق حیدر نے طارق محمود سمیت 8 پی ٹی آئی کارکنان کی نظر بندی کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔

پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی کی جانب سےدائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ تحریک انصاف کے آٹھ کارکنان کے خلاف غیر قانونی نظربندی کے احکامات جاری کیے گئے۔ ڈی سی گوجرانولہ نے تین جنوری 2026 کو نظر بندی کے احکامات جاری کیے۔

ڈی سی گوجرانولہ نے چودہ روزہ نظربندی کے احکامات جاری کیے۔ غیر قانونی نظر بندی کے خلاف محکمہ داخلہ پنجاب کو سات جنوری کو درخواستیں دیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے ابھی تک درخواستوں پر کوئی فیصلہ جاری نہیں کیا۔

نظر بند کیے گئے پی ٹی آئی کارکنان میں طارق محمود،استخار احمد،محمد زاہد،محمد ایاز شامل ہیں۔ نظر بند کارکنان میں شرفدین،ذیشان اقبال،مرزا عمران بیگ وغیرہ شامل ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت محکمہ داخلہ پنجاب کو غیر قانونی نظر بندی کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے محکمہ داخلہ پنجاب کو سات یوم میں نظر بندی کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *