پی ایس ایل 11 کی تاریخوں کا اعلان

پی ایس ایل 11 کی تاریخوں کا اعلان

پی ایس ایل 11 کی تاریخوں کا اعلان

(ویب ڈیسک ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پی ایس ایل 11 کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیویارک میں پاکستان سپر لیگ کے روڈ شو میں پی ایس ایل 11 کی تاریخوں کا اعلان کیا۔ روڈ شو میں پی سی بی عہدیداروں، قومی کرکٹرز نے بھی شرکت  کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا 11واں ایڈیشن 26 مارچ 2026 سے 3 مئی تک کھیلاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو انعامات دینے سے اُن کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے،  پی سی بی اور پی ایس ایل کے آرگنائزر مل کر کام کر رہے ہیں، ملک میں بہت با صلاحیت کرکٹرز موجود ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ  پاکستان سپرلیگ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو خاطر خواہ فائدہ ملتا ہے، پی سی بی اور پی ایس ایل کی انتظامیہ کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کر رہی ہیں۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *