پی ایس ایل 10 لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 210 رنز کا ہدف

پی ایس ایل 10 لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 210 رنز کا ہدف

پی ایس ایل 10 لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 210 رنز کا ہدف

(ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ  (پی ایس ایل)  10 کے 19ویں میچ میں لاہور قلندرز  نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت  کیلئے 210  رنز کا ہدف دےدیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان  نے   لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

لاہور قلندرز نے  پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 210 رنز کا ہدف دیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے44، سکندر  رضا نے 39 اور ڈیرل مچل نے 28 رنز بنائے۔علاوہ ازیں محمد نعیم نے 25 اور عبداللہ شفیق نے 22 رنز  بنائے جبکہ  سیم بلنگز 38 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈکی طرف سے  عماد وسیم اور جیسن ہولڈر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *