پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کا اضافہ ہونے پر نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کا بیان

پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کا اضافہ ہونے پر نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کا بیان

پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کا اضافہ ہونے پر نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کا بیان

ویب ڈیسک:سابق نیوزی لینڈ کے اسٹار بلے باز مارٹن گپٹل نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) میں نئی ٹیم کے شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے، پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم حیدر آباد جس کے مالک  فواد سرور ہیں اور آٹھویں ٹیم سیالکوٹ سے ہوگی جس کے مالک چودھری حمزہ مجید ہیں۔ 

گزشتہ روز  پی ایس ایل انتظامیہ نے سیزن 11 سے لیگ میں توسیع کا باضابطہ اعلان کیا، اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں ہونے والی ہائی پروفائل نیلامی کے بعد حیدرآباد اور سیالکوٹ کو پی ایس ایل کی دو نئی فرنچائزز کے طور پر منتخب کیا گیا۔

یہ دونوں ٹیمیں پی ایس ایل سیزن 11 میں پہلی بار میدان میں اتریں گی اور کراچی کنگز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے ساتھ لیگ کا حصہ بنیں گی۔

نیلامی کے دوران حیدرآباد کی فرنچائز کنگز مین (FKS) گروپ نے حاصل کی، جو فواد سرور کی ملکیت ہے۔ اس فرنچائز کے لیے گروپ نے 1 ارب 75 کروڑ روپے کی کامیاب بولی دی۔

سیالکوٹ کی فرنچائز کو 1 ارب 85 کروڑ روپے کی ریکارڈ بولی لگا کر او زیڈ ڈویلپرز جس کے مالک حمزہ مجید  نے خریدا۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹر مارٹن گپٹل کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں نئی ٹیموں کا اضافہ لیگ کو مزید مضبوط بنائے گا اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مزید مواقع ملیں گے، پی ایس ایل کی توسیع سے نہ صرف مقابلے میں اضافہ ہوگا بلکہ لیگ کی مقبولیت بھی مزید بڑھے گی۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *